• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے وقت مانگ لیا

مکی آرتھر—فائل فوٹو
مکی آرتھر—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے کوچنگ ذمے داریوں سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ سے وقت مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ مکی آرتھر کو پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا خواہشمند ہے، ثقلین مشتاق اور شان ٹیٹ کا معاہدہ 9 فروری کو ختم ہو جائے گا۔

مکی آرتھر کا انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر کے ساتھ 3 سال کا معاہدہ ہے، وہ کاؤنٹی کے ساتھ معاملات طے کرنے کے بعد پی سی بی کو جواب دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر کی چند ہفتوں میں پاکستان آمد بھی متوقع ہے، فاسٹ بولنگ کوچ کے لیے عمر گل مضبوط امیدوار ہیں اور شاہد آفریدی کی بھی یہی تجویز ہے۔

ذرائع نے کہا کہ پی سی بی پی ایس ایل کے بعد اور سیریز سے قبل طویل المدتی تقرریاں کر لے گا، پی سی بی ورلڈ کپ 2023 تک شاہد آفریدی کو چیف سلیکٹر کی ذمے داریاں دینا چاہتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید