• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کو حکومتیں نہیں ہمیشہ ذمے داری ملی، قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو کبھی حکومتیں نہیں ملیں ہمیشہ ذمے داری ملی۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ انسان آتے اور جاتے ہیں تاریخ بتاتی ہے کہ کون کتنا بڑا شخص تھا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو کبھی حکومتیں نہیں ملیں، ہمیں ذمہ داریاں ملتی ہے، پی پی کی حکومت ملک کو بحران سے نکالنے کےلیے آتی ہے۔

پی پی رہنما نے استفسار کیا کہ پاکستان میں گندم کی قلت نہیں تو بحران کیوں ہے؟ سی ایم پنجاب اپنے بل سے باہر آئیں اور دیکھیں کیوں آٹے کا بحران ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے تاجر کو سپورٹ کریں گے جو پاکستان کےلیے بہتر ہوگا، کرپٹ تاجروں کا ساتھ نہیں دیں گے، جو پاکستان اور عوام کو لوٹ رہی ہے۔

قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ ملک کو مشکل حالات سے نکالنا پیپلز پارٹی کا ورثہ ہے، ہم نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو مضبوط کیا، آج پھر ہمارے اداروں میں مافیاز موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج یہ عالم ہے کہ نوجوان پریشان ہے، نوکریاں نہیں ہیں، ہم کسی کےخلاف نہیں مگر ناجائز کام کو سپورٹ نہیں کرتے ہیں۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی تعلیم، صحت کے نظام کو مفت کرکے دکھائے گی۔

انہوں نے استفسار کیا کہ خان صاحب 3 ماہ سے گھر میں بیٹھے ہیں، کون سی گولی لگ گئی ہے؟

پی ٹی آئی چیئرمین! ہم تمہارے خلاف نہیں تمہارے نظریے کے خلاف ہیں، ہم لوٹے بنانے والے نہیں، نہ ہی جماعت توڑنے والے ہیں۔

ان کا سوال تھا کہ چار سال حکومت میں رہے ہو مگر کیا کیا؟ عمران خان عوام پوچھ رہی ہیں کہ تم نے کتنےگھر دیے؟

قومی خبریں سے مزید