• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کے شور شرابے میں حکومت نے کئی بل منظور کرالیے

پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان کے شور شرابے میں حکومت نے کئی بل منظور کرالیے۔

صوبائی اسمبلی میں گھریلو ملازمین پنجاب بل 2021ء اور پبلک ڈیفنڈر سروس پنجاب بل 2023ء کی کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

اجلاس میں فوڈ اتھارٹی ترمیمی بل 2023ء اور پنجاب اسمبلی نے فوڈ اتھارٹی ترمیمی بل 2023ء کثرت رائے منظور کرلیا گیا۔

ایوان سے ناپسندیدہ کوآپریٹو سوسائٹی پنجاب ترمیمی اور تنسیخ بل2023ء پبلک سیکٹر یونیورسٹیز ترمیمی بل 2022ء منظور کرلیا گیا۔

پنجاب اسمبلی سے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز ترمیمی بل 2022ء دوبارہ منظور کرایا گیا، اس سے قبل یہ بل گورنر پنجاب نے واپس بھجوادیا تھا۔

ایوان میں پنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ترمیمی بل 2019ء اور سوشل سیکیورٹی ترمیمی بل 2021ء کثرت رائے سے منظور کرایا گیا۔

اجلاس کے دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اٹک یونیورسٹی بل 2023ء مزید غور کےلیے اسپیشل کمیٹی کو بھجوادیا۔

پنجاب اسمبلی میں حکومت کی جانب سے بلوں کی منظوری کے دوران اپوزیشن ارکان ایوان میں ’اعتماد کا ووٹ لو‘ کے نعرے لگاتے رہے۔

پنجاب اسمبلی میں آج کا ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس 10 جنوری دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید