• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان نے فلم ’پٹھان‘ کا ٹریلر جاری کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی بات اور وعدے کے پابند نکلے اور انہوں نے کہے گئے وقت پر اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ کا ٹریلر سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔

شاہ رخ خان کے فوری بعد دو منٹ سے بھی کم وقفے کے دوران جان ابراہم اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فلم کا ٹریلر جاری کیا۔


تینوں اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کچھ ہی منٹس میں فلم کے ٹریلر کو لاکھوں مرتبہ دیکھا گیا۔

اس سے قبل 9 جنوری کو شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ آج 11 بجے فلم کا ٹریلر لانچ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایکشن اور سسپینس سے بھرپور یہ فلم 25 جنوری کو ریلیز ہورہی ہے۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ریلیز سے قبل تنازعات کا شکار بھی ہوچکی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید