• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے بیٹے راسخ الہٰی اہلیہ سمیت FIA میں طلب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے راسخ الہٰی کو اہلیہ سمیت طلب کر لیا۔

ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی کو بھی آج طلب کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چوہدری خاندان کے افراد کو منی لانڈرنگ کیس میں آج صبح 11 بجے وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے بلایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق چوہدری خاندان کے افراد پر پنجاب اسمبلی کے ملازم کے ذریعے غیر قانونی رقوم کی منتقلی کا الزام ہے۔

ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے رقوم کی بیرونِ ملک منتقلی، غیر ملکی سفر کی معلومات اور دستاویز بھی طلب کی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید