پنجاب کےوزیراعلیٰ شہبازشریف پروٹوکول کے بغیر قصور پہنچ گئے، عام کوچ میں سفر کرتے ہوئے پہلے رمضان بازار اور پھرڈی ایچ کیو اسپتال قصور گئے، اشیا کی قیمتیں اورمعیار چیک کیا، اسپتال کے وارڈ میں ایئرکنڈیشنڈ بند ہونےپرانتظامیہ کی سرزنش بھی کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کی بغیر پروٹوکول قصور آمد،اپنےاسٹاف کے ہمراہ کوچ میں ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع رمضان بازار پہنچ گئے۔
شہری وزیراعلیٰ کواپنےدرمیان پاکربہت خوش، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اورمعیار کے بارےمیں دریافت کرنےپر صارفین کا اطمینان کا اظہار۔وزیراعلیٰ نے بچوں کوچینی کے دو،دو کلو کے پیکٹ تحفے میں بھی دیئے ۔
بعدمیں وزیر اعلیٰ پہنچ گئےڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال قصور، مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں سےان کے مسائل سنے۔ شہباز شریف کاوارڈزمیں ایئرکنڈیشنرزبند ہونےپرشدیدبرہمی کا اظہار، واش روم میں ناقص صفائی پر سرزنش بھی کی۔
قصور سے واپسی پروزیراعلیٰ کاہیلی کاپٹر کھیتوں میں اتروا کر اینٹوں کے بھٹے پر چھاپا،شہبازشریف کاکہناتھاکہ وہ چائلڈ لیبر کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،بھٹہ مزدوروں کےبچوں کو ایک ہزار روپے ماہانہ دیاجا رہا ہے،وہ انہیں تعلیم دلوائیں۔