پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ میں یکے بعد دیگرے 2 شائقین کرکٹ گراؤنڈ میں داخل ہوئے۔
گراؤنڈ میں داخل ہونے والے دونوں شائقین پاکستانی وکٹ کیپر اور بیٹر محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم کے فینز تھے۔
دونوں فیز نے سیکیورٹی بار توڑ کر گراؤنڈ میں داخل ہوئے، ان میں سے ایک کو محمد رضوان نے گلے لگالیا۔
قومی کھلاڑیوں کے مداحوں کے گراؤنڈ میں داخلے کے بعد سیکیورٹی اہلکار حرکت میں آگئے۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے گراؤنڈ میں داخل ہونے والے دونوں فیز کو پکڑ کر لے گئے، جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
گراؤنڈ سے لے جانے کے دوران دونوں فیز نے میڈیا سے گفتگو کی، ایک نے کہا کہ وہ بابر اعظم سے ملنے گیا تھا کیونکہ وہ اُن کا فین ہے۔
اس نے میڈیا سے اپیل کی کہ میرے والد نہیں ہیں، مجھے چھڑوا دیں۔