تنازعات میں گھرے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان اب سوشل میڈیا انفلوئنسر بن گئیں۔
طلاق کے بعد سے چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ علیزے سلطان جلد شوبز میں بھی قدم رکھیں گی۔
تاہم اب علیزے باقاعدہ طور پر سوشل میڈیا انفلونسر کے طور پر سامنے آئی ہیں، حال ہی میں انہوں نے ایک اسکین کیئر اور بیوٹی برانڈ کے لئے ویڈیو ریکارڈ کروائی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ ان کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جن میں انہیں نجی برانڈ کے لئے ماڈلنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ علیزہ سلطان نے 2018 میں اداکار فیروز خان سے شادی کی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔ ان دونوں کے درمیان 2021 میں اختلافات پیدا ہوئے تھے اور ستمبر 2022 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ علیزے سلطان معروف ڈی او پی سید احسن رضا کی بہن ہیں، تاہم طلاق سے قبل ان کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں تھا لیکن طلاق کے بعد سے بلواسطہ یا بلاواسطہ شوبز انڈسٹری کا حصہ بن گئی ہیں۔