• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کیخلاف سیریز کی تیاری بہت اچھی چل رہی ہے، عالیہ ریاض

پاکستانی کرکٹر عالیہ ریاض نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کی تیاری بہت اچھی چل رہی ہے۔

عالیہ ریاض نے کہا کہ کوچز کھلاڑیوں کے ساتھ انفرادی اسکلز پر بھی بہت کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل گورنر جنرل الیون کے خلاف میچ سیریز کی تیاریوں کے لیے بہت اچھا ثابت ہوگا جس سے ہمیں گراونڈ اور پچ کا اندازہ ہو جائے گا۔

خاتون کرکٹر نے کہا کہ کوشش ہوگی سیریز میں اچھی فائٹ کریں اور اچھے رزلٹ دیں۔

عالیہ ریاض نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ہمیں ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے بہت مدد ملے گی اور ہماری اچھی تیاری ہوگی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید