• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی پلیئر عالیہ ریاض نے کرکٹ کے میدان میں ایک بار پھر واپسی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں عالیہ ریاض نے کہا کہ پلیئرز کافی شدت سے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کی بحالی کی منتظر تھیں۔

28 سالہ قومی آل راونڈر نے مزید کہا کہ میدان میں واپسی کے لیے ہر کوئی پرجوش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ایتھلیٹ کے لیے گھر میں بیٹھنا کافی مشکل ہوتا ہے، کرکٹرز کے لیے بھی ایسا ہی تھا، لیکن اب خوشی ہے کہ میچز بحال ہوگئے ہیں۔


عالیہ ریاض نے کہا کہ وہ پاکستان کی بہترین آل راؤنڈر بننا چاہتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی نمبر ون آل راؤنڈر بن کر یہاں وہی کردار ادا کرنا چاہتی ہیں جو آسٹریلیا میں ایلیس پیری ادا کرتی ہیں۔

انہوں نے نوجوان کرکٹرز کو ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں کپتانی دیے جانے کے فیصلے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

ویمن آل راؤنڈر نے یہ بھی کہا کہ نوجوان کھلاڑی کپتانی کا تجربہ حاصل کرکے مزید خود مختار بنیں گے۔

تازہ ترین