اسلام آباد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔
وزیر خارجہ نے جنیوا کانفرنس میں امریکا کے اضافی 10 کروڑ ڈالر امداد کے اعلان کو سراہا۔
وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستانیوں کے لیے ویزا انٹرویو سے متعلق سہولتوں پر بھی گفتگو کی گئی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ویزا سہولتوں سے متعلق امریکی وزیر خارجہ سے تفصیلی بات ہوئی ہے، اس اقدام سے ناصرف ویزا لینے کا عمل تیز ہوگا بلکہ عوامی رابطہ بڑھے گا۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پاکستانی عوام کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔