کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ والی بال ایسو سی ایشن کی اسپیشل جنرل میٹنگ سینئر نائب صدر شاہ نعیم ظفر کی صدارت میں کراچی کلب میں ہوئی۔ اجلاس میں ایسو سی ایشن کی 2016-2020تک کی مدت کے لئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ سندھ اولمپک ایسو سی ایشن کے سیکرٹری جنرل احمد علی راجپوت اور پاکستان والی بال فیڈریشن کے خازن محمد بخش جاوید نے بطور آبزرور شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر وائس ایڈمرل (ر) شفقت جاوید ایچ آئی (ایم) کو چیئرمین، انجینئر شاہ نعیم ظفر کو صدر، نور حسن بلوچ کو سینئر صدر، شاہد مسعود کو سیکریٹری جنرل، پرویزاحمد شیخ کو جوائنٹ سیکرٹری اور فرقان حسین کو خازن منتخب کیا گیا۔