گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ انہیں سمری کل رات موصول ہوچکی ہے، انہیں دو روز میں اس پر فیصلہ کرنا ہے، سمری منظور کرتے ہی اسمبلی تحلیل ہوجائے گی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر پنجاب نے کہا کہ اسمبلی کو وقت سے پہلے تحلیل کرنا جمہوریت پسند انسان کیلئے مشکل ہے، انہیں یہ بھی دیکھنا ہے کہ الیکشن کیلئے کون سی تاریخ دی جائے۔
بلیغ الرحمان نے کہا کہ 90 روز میں الیکشن کروانے ہوں گے جس میں رمضان بھی ہوگا، مجھے سب چیزیں دیکھ کر فیصلہ کرنا ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت نے 3 دن میں نگران سیٹ اپ کا فیصلہ کرنا ہے۔