متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ہونے والی گفتگو بتادی۔
ایک بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آصف زرداری سے مثبت بات ہوئی ہے، وہ اپنے وعدے پورے کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے دوران گفتگو کہا کہ ہمیں آپ کی مشکلات کا اندازہ ہے۔
ایم کیو ایم کنوینر نے مزید کہا کہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں 2 گھنٹے میں دوبارہ بیٹھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کو ملتوی کرنے کےلیے 2 آپشن حکومت کے پاس موجود ہیں، آئندہ 2 سے 3 گھنٹے میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔