ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی پریس کانفرنس کا جواب دے دیا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نعیم الرحمان کی سیاست کا محور احتجاج اور دھرنا ہے۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جب نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں تو ہارنے والے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ کل تک جماعت اسلامی الیکشن کروانے کا کہہ رہی تھی، اب نتائج آنا شروع ہوئے ہیں تو جماعت اسلامی دھرنوں کی بات کر رہی ہے۔