راولپنڈی میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ راولپنڈی کے تھانہ چونترہ کی حدود میں چکری روڈ پر پیش آیا۔
حادثے میں جاں بحق افراد میں میاں، بیوی اور 3 سال کا بیٹا شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔