• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے الزامات مسترد کر دیے، طالبان کی حمایت کا الزام بے بنیاد قرار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے زلمے خلیل زاد کے پاکستان سے متعلق بےبنیاد اور گمراہ کن الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دعوے ذاتی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق زلمے خلیل زاد کا مقصد دہشت گردی کی حامی افغان طالبان حکومت کو تقویت دینا ہے جبکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہے اور علاقائی امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے قربانیاں دے چکا ہے۔

وزارتِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی کرنے والی رپورٹس افغانستان میں تحریکِ طالبان پاکستان سمیت دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی اور سرگرمیوں کی تصدیق کرتی ہیں۔

بیان کے مطابق یہ الزامات افغان طالبان کی اس ذمے داری سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں کہ وہ اپنی سر زمین سے پاکستان کے خلاف بھارتی پراکسیز کے استعمال کو روکیں۔

وزارتِ اطلاعات نے یہ بھی کہا ہے کہ زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد الزامات کا پرچار ان کے متعصبانہ اور ایجنڈے پر مبنی خیالات کو بے نقاب کرتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید