پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی برتری پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
بلاول بھٹو کی جانب سے شیئر کی ویڈیو میں سندھ حکومت کے ترقیاتی کام اور دیگر چیزوں کو دکھایا گیا ہے۔
وفاقی وزیر خارجہ نے لکھا کہ شکریہ کراچی اور حیدر آباد ڈویژن کا شکریہ۔
واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد کے 16 اضلاع میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔
حیدرآباد اور دادو میںپیپلزپارٹی کو برتری حاصل ہے، حیدرآباد میں پیپلزپارٹی 96، پی ٹی آئی 23، جماعت اسلامی اور آزاد امیدوار ایک ایک یو سی جیتنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حیدرآباد ڈویژن سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے واضح اکثریت حاصل کرلی۔
کراچی کی 246 یوسیز میں سے اب تک 71 کے نتائج سامنے آ چکے ہیں، اب تک کے نتائج میں پیپلز پارٹی کو برتری حاصل ہے۔
غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق اب تک پیپلز پارٹی 37 اور تحریک انصاف14نشستوں پر کامیاب ہوسکی ہے، جماعت اسلامی نے 14 نشستیں جیتی ہیں، جے یو آئی ایف 2 جبکہ ٹی ایل پی نے 2 سیٹ حاصل کی۔