• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد، گھارو، جامشورو (نامہ نگاران، اسٹاف رپورٹر، جنگ نیوز) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد کے 16 اضلاع میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

 حیدرآباد، دادو، پیپلزپارٹی کو برتری حاصل ہے، حیدرآباد میں پیپلزپارٹی 96، پی ٹی آئی 23، جماعت اسلامی اور آزاد امیدوار ایک ایک یو سی جیتنے میں کامیاب ہوگئے.

 بدین، مٹیاری، ٹھٹھہ، سہیون، گھارو میں پیپلزپارٹی امیدوار جیت گئے، ہوگئے، میہڑ میں تحریک انصاف کے امیدوار جیت گئے، مٹیاری ضلع میں جی ڈی اے کے نصف درجن سے زائد امیدواروں بھی کامیاب ہوگئے۔

 حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے 9 ٹاؤنز کی 160 یونین کمیٹیز میں سے پیپلز پارٹی نے 96‘ پی ٹی آئی نے 27‘ جماعت اسلامی نے 1 اور ایک آزاد امیدوار نے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کرلی ہے۔ جبکہ ایک آزاد امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوا تھا۔

 حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن 2022-23ء کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن قاسم آباد میں 4‘ حسین آباد ٹاؤن میں 3 ‘ سرفراز ٹاؤن میں 5 ‘ نیرون کوٹ ٹاؤن میں 4 ‘ سچل سرمست ٹاؤن میں 3 ‘ ٹنڈو فضل ٹاؤن میں ایک‘ ٹنڈوجام میں 3 یونین کمیٹیز سمیت 31 یونین کمیٹیز پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔

تحریک انصاف نے شاہ لطیف ٹاؤن سے 4 اور سچل سرمست ٹاؤن سے 5 نشست پر کامیابی حاصل کی ہے ‘ جماعت اسلامی نے شاہ لطیف ٹاؤن سے ایک یونین کمیٹی اور تین وارڈز پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ چیئرمین کے ایک آزاد امیدوار اور ایک کونسلر بھی بلامقابلہ کامیاب ہوا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے ایک امیدوار نے سچل سرمست ٹاؤن میں کونسلر کی نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق قاسم آباد کی 18 میں سے 17 یوسیز‘ شاہ لطیف ٹاؤن کی 18 میں سے 4 یوسیز‘ حسین آباد کی 18 میں سے 3 یوسیز‘ سرفراز ٹاؤن کی 18 میں سے 5 ‘ نیرون کوٹ ٹاؤن کی 18 میں سے 4‘ سچل سرمست ٹاؤن کی 19 میں سے 7 ‘ ٹنڈو فضل کی 17 میں سے 2 ‘ ٹنڈوجام کی 16 میں سے 3 سمیت یونین کمیٹیز کے نتائج رات گئے تک موصول ہوگئے۔

 ادھر سیہون میونسپل کمیٹی کے تمام 15 وارڈز پر پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی۔

 میونسپل کمیٹی میہڑ کے تمام 14 وارڈوں میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا اور 9 نشستیں اپنے نام کرلیں۔ پی پی پی 4 نشستیں حاصل کرسکی۔ پی پی پی(شہید بھٹو) بھی ایک سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔میونسپل کمیٹی کے 24 وارڈز میں سے پی پی پی کے 18، پی ٹی آئی کے 3 اميدوار اور 2 آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ جبکہ ایک امیدوار کے انتقال پر انتخابات روک دیے گئے۔

سندھ کے دوسرے شہروں کی طرح گھارو شہر میں بھی انتخابات کیلئے 8 وارڈز میں تقسیم کیا گیا تھا جن میں دو وارڈز وارڈ نمبر 1 میں پیپلزپارٹی کے جام اجسان جوکھیو اور وارڈ نمبر 05 میں پیپلزپارٹی کے گلزار علی جوکھیو پہلے ہی بناء مقابلہ منتخب ہو چکے تھے۔

 اسطرح باقی 06 وارڈز میں پیپلزپارٹی پی ٹی آئی آزاد امیدواروں میں مقابلہ تھا جہاں پر پیپلزپارٹی نے کلین سوئپ کرتے ہوئے تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کی وارڈ نمبر 02 میں پیپلزپارٹی کے سکندر چانڈیو نے 686 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔

 وارڈ نمبر 03 کے پی پی کے زمان خاصخیلی نے 274 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔ وارڈ نمبر 04 سے پی پی کے قمر مغل 221 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ وارڈ نمبر 06 سے پی پی کے عثمان کنھبار 306 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ وارڈ نمبر 07 سے پی ہی کے وحید عارفانی 435 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔

وارڈ نمبر 08 سے پی پی کے بابو پنھور 305 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں تعلقہ سیہون میں پیپلز پارٹی نے بڑی اکثریت سے مکمل کامیابی حاصل کی۔

 میونسپل کمیٹی سیہون شریف کے 15 وارڈز میں سے 6 وارڈز میں بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے جبکہ 9 وارڈز میں بھی اکثریت سے کامیابی حاصل کی جس میں وارڈ 1 پیپلز پارٹی کے امیدوار غلام مرتضی اوٹھو 624 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے وارڈ 2 پیپلز پارٹی کے امیدوار منظور احمد سومرو 864 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے وارڈ 3 پیپلز پارٹی کے امیدوار گل محمد بھٹی 595 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے وارڈ 4 پیپلز پارٹی کے امیدوار سید شہزاد حیدر شاہ 1185 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے وارڈ 5 پیپلز پارٹی کے امیدوار دلدار علی سولنگی 810 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے وارڈ 6 پیپلز پارٹی کے امیدوار غلام مصطفیٰ لاشاری 600 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے وارڈ نمبر 8 پیپلز پارٹی کے امیدوار 407 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے وارڈ نمبر 10 پیپلز پارٹی کے امیدوار اکبر کٹھوڑ 612 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے وارڈ نمبر 11 پیپلز پارٹی کے امیدوار نظیر احمد سولنگی 466 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ 6 وارڈز میں پیپلز پارٹی کے امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے جن میں وارڈ 7 علی شیر وارڈ 9 قربان علی وارڈ 12 فھیم احمد سولنگی وارڈ 13 وسیم احمد سولنگی وارڈ 14 ریاض حسین اور وارڈ 15 محمد آچر شامل ہیں جبکہ دوسری جانب ٹاؤن کمیٹی بھان کے 8 وارڈز میں بھی بلا مقابلہ کامیابی حاصل کی۔

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جامشورو ضلع کے ٹاؤن کمیٹی سن پر سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے امیدواران مکمل طور پر کامیاب ہوگئے۔ وارڈ ایک پر شہمیر ملاح 604 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، وارڈ دو پر سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے آصف علی شاہ 388 ووٹ لے کر جیت گئے ۔

وارڈ تین پر گہنور ایاز خان خاصخیلی 377 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ وارڈ نمبر چار پر سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے چاندی پلیجو 357 ووٹ لے کر فاتح رہے۔

اہم خبریں سے مزید