گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گرمی کی شدت کو ختم کرنے کیلئے نوجوانوں کی بڑی تعداد پابندی کے باوجود گہری نہروں میں کھلے عام نہا رہی ہیں جبکہ فریاد نامی نوجوان نہر میں ڈوب گیا جسے مقامی لوگوں نے نکالا اور تشویشناک حالت کے پیش نظر ہسپتال داخل کروا دیا گیا،فرید ٹاؤن کا رہائشی فریاد اپنے دوستوں کے ہمراہ گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے رتہ والی نہر پر نہانے گیا جہاں وہ پانی کی گہرائی زیادہ ہونے اور ایک بہاؤ زیادہ ہونے سے ڈوب گیا ،جسے دیکھتے ہی ساتھ نہاتے ہوئے افراد نے اسے بچانے کیلئے نہر میں چھلانگ لگا دی اور طبی امدا دکیلئے اسے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔