پی ایم آفس کے ترجمان نے وزیراعظم شہباز شریف کے عرب ٹی وی چینل کو دیئے انٹرویو پر وضاحت جاری کی ہے۔
ترجمان پی ایم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نے عرب ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اوربھارت کودوطرفہ مسائل حل کرنا چاہیے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے کہا پاکستان اور بھارت کو بالخصوص مسئلہ کشمیرحل کرنا چاہیے، وزیراعظم نےبارہا کہا بات تب ہوسکتی ہے جب بھارت 5 اگست 2019 کا اقدام واپس لے۔
ترجمان پی ایم آفس کی جانب سے مزید وضاحت کی گئی کہ وزیراعظم نےکہا بھارتی اقدام کو منسوخ کیے بغیر مذاکرات ممکن نہیں۔
پی ایم آفس کے مطابق یواین قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کےمطابق مسئلہ کشمیرحل ہونا چاہیے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم نےحالیہ دورہ یواےای میں عرب چینل کو انٹرویو میں یہ موقف واضح کیا۔