حیدرآباد، دکن (جنگ نیوز) ون ڈے کرکٹ میں ایک اور بھارتی بیٹر شبھمان گل نے ڈبل سنچری جڑ دی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹ پر 349رنز بنائے۔ شبھمان گِل نے 149گیندوں پر 19 چوکوں اور 9چھکوں کی مدد سے208رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں کیویز نے بھرپور جواب دیا اور سخت مزاحمت کے بعد ٹیم چار گیند قبل 337 پر ہمت ہار گئی، مائیکل بریسویل نے صرف 78 گیندوں پر 10چھکوں اور 12چوکوں کی مدد سے 140رنز بنائے، مچل سینٹنر57اور فن ایلن 40 کے ساتھ دیگر نمایاں بیٹر رہے۔