• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استعفے منظوری، 307ارکان موجود، وزیراعظم کیلئے اعتماد کاووٹ مسئلہ نہیں

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) تحریک انصاف کے 35 ارکان کے استعفوں کی منظوری کےسیاسی اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ، قومی اسمبلی کا 342 رکنی ایوان 35ارکان کے جانے کے بعد 307 ارکان پررہ گیا ہے ، اس کے دو تہائی ارکان کی اکثریت 169 بنتی ہے ،اس پوزیشن سے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کیلئے اعتماد کا ووٹ لینا کوئی مسئلہ نہیں رہا ۔صدر نےایڈوائس جاری کی تو 5ایم کیو ایم ووٹوں کے بغیر بھی شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ مل جائے گا، 11 اپریل 2022 کو وزیر اعظم کی حیثیت سے میاں شہباز شریف کو 174 ارکان نے اعتماد کا ووٹ دیا تھا جبکہ وزیر اعظم بننے کیلئے 172 ارکان کی اکثریت دکھانا آئینی تقاضا ہے ، اس طرح میاں شہباز شریف 2 اضافی ووٹ سے وزیراعظم بنے تھے ۔
اہم خبریں سے مزید