• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوان تجارت و صنعت ملتان کے وفد کا ماڈل تھانہ پرانی کوتوالی کا دورہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے وفد نے سینئر نائب صدر میاں عطاء شفیع تنویر کی قیادت میں آر پی او سلطان اعظم تیموری کی دعوت پر ملتان شہر کے ماڈل تھانہ پرانی کوتوالی کا دورہ کیا اس موقع پر سی پی او اظہر اکرم نے وفد کو فرنٹ ڈیسک کے بارے میں بریفنگ دی،سی پی اونے بتایا کہ ملتان کے ماڈل تھانوں میں فرنٹ ڈیسک پر سادہ کپڑوں میں افسران تعینات کئے گئے ہیں جو رشوت کے تاثر سے پاک عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں اور عام آدمی کو سادہ ماحول فراہم کیا جارہا ہے جہاں درخواست گذار اپنی شکایات با امن درج کر اسکے گا جس کا براہ راست سی پی او آفس میں کنٹرول ہوگا جبکہ متعلقہ بیٹ اہلکار کو اور درخواست گزار کو ایس ایم ایس کے ذریعہ مطلع کرے گا ان فرنٹ ڈیسک کو بذریعہ سی سی فوٹیج کیمرہ آر پی او، سی پی او آفسر اور ان کے موبائل پر نقل و حرکت دیکھی جا سکتی ہے انہوں نے تاجروں سے درخواست کی کہ رمضان المبارک میں بائی اینڈ کیش ٹرانزکشن کے لئے متعلقہ تھانہ کو آگاہ کریں تھانہ اسکواڈ فراہم کرے گا تاکہ وارداتوں پر قابو پایا جا سکے میاں عطاء شفیع تنویر، خواجہ عثمان، میاں انیس شیخ، مرزا علی احمد، شیخ فضل الٰہی، میاں شفیع انیس نے ماڈل تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی اور پولیس کلچر میں تبدیلی کے اقدامات کو سراہا اور ایوان تجارت و صنعت ، بزنس کمیونٹی کی جانب سے مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔
تازہ ترین