• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شاہ رخ خان کی حمایت کی ہے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے حوالے سے ہونے والے تنازعے اور کشیدگی اب ختم ہوگئی ہے جس کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ایک وارننگ سے جوڑا جارہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے رواں ہفتے ایک تقریب میں بی جے پی کارکنوں سے کہا کہ فلموں کے بارے میں وہ غیر ضروری تبصرہ کرنے سے گریز کریں۔

رپورٹس کے مطابق اس بیان کے بعد سے اب نہ تو شاہ رخ خان کے پوسٹر پھاڑے جا رہے ہیں اور نہ ہی شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

اس سے قبل بھارت میں فلم کے ایک گانے اور لباس کے علاوہ شاہ رخ خان کو لے کر بھی انتہاپسندوں نے طوفانِ بدتمیزی اور کشیدہ صورتحال پیدا کردی تھی۔

واضح رہے کہ فلم ’پٹھان‘ 25 جنوری کو ریلیز ہو رہی ہےجس کی مرکزی کاسٹ میں شاہ رخ خان، جان ابراہم اور دیپیکا پڈوکون شامل ہیں۔

فلم کے گانوں اور ٹریلر کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے جبکہ کئی ممالک میں فلم کے ٹکٹس کی ایڈوانس بکنگ بھی جاری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید