اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف 27جنوری کو گرین لائن ٹرین کا افتتاح کریں گے۔گرین لائن ٹرین اسلام آباد مارگلہ اسٹیشن سے کراچی کینٹ سٹیشن کے درمیان چلے گی۔وزارت ریلوے نے گرین لائن ٹرین کی ایڈوانس بکنگ شروع کردی ۔گرین لائن ٹرین چین سے درآمد شدہ نئی کوچز پر مشتمل ہوگی۔