پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح دو مرتبہ پڑھایا گیا۔
پہلا نکاح عدت کے دوران ہونے کی وجہ سے فاسد تھا، علم ہونے پر دوسری بار نکاح پڑھانا پڑا۔
پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے رکن اور نکاح خواں مفتی سعید خان نے اس بات کا اعتراف جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں کیا۔
مفتی سعید خان نے کہا کہ پہلے نکاح کے موقع پر بشریٰ بی بی کی عدت کی مدت مکمل نہیں تھی، نکاح کے موقع پر انہیں اس سے متعلق لاعلم رکھا گیا، بعد میں علم ہونے پر انہوں نے نکاح کو فاسد قرار دے کر شریعت کے مطابق دوسرا نکاح پڑھایا۔
پروگرام جرگہ جیونیوز پر ہفتے کی شب 10 بج کر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔