پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کھیلنے والے کھلاڑیوں کو وطن واپس بلا لیا۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کو واپس بلایا گیا ہے۔
پی سی بی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فرنچائزز کی درخواست پر کھلاڑیوں کو واپس بلایا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کھلاڑیوں کو 2 فروری تک واپس آنے کا کہا گیا ہے، فرنچائزز پی ایس ایل کے لیے کھلاڑیوں کو تازہ دم اور تیار دیکھنا چاہتی ہیں۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کو 8 فروری تک اجازت دی گئی تھی۔
بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں حارث رؤف، محمد رضوان، محمد نواز، خوشدل شاہ، نسیم شاہ، افتخار احمد، اعظم خان اور دیگر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے شیڈول کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے، ایونٹ 13 فروری سے شروع ہو گا۔
پی ایس ایل 8 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔