• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کا بیٹی سہانا خان کی نئی تصاویر پر دلچسپ تبصرہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بیٹی سہانا خان کی نئی تصاویر پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

شاہ رخ خان کے دونوں بڑے بچے آریان خان اور سہانا خان بہت جلد بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی صلاحیتیں منوانے کے لیے تیار ہیں۔

اسی لیے آج کل اکثر ہی آریان اور سہانا اپنے والدین کے ہمراہ مختلف قسم کی تقاریب میں شرکت کرتے نظر آتے ہیں  اور کسی نہ کسی حوالے سے بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔

سہانا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں سے پہلی تصویر میں سہانا کو سیاہ رنگ کا گاؤن پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسری اور تیسری تصویر میں گلابی رنگ کا ٹاپ پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


ایک تصویر میں سہانا کے ہمراہ والدہ گوری خان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ 

اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین اور سہانا خان کے دوستوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

سہانا خان کے والد، شاہ رخ خان بھی اس پوسٹ پر تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکے اور کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ گھر کے ارد گرد جو پجامے پہن کر آپ گھومتی ہیں اس کے برعکس ان تصاویر میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

دوسری جانب، کچھ سوشل میڈیا صارفین جن کا خیال ہے کہ سہانا خان ہو بہو اپنے والد کی طرح نظر آتی ہیں، اُنہوں نے سہانا خان کو شاہ رخ خان کا فیمیل ورژن قرار دے دیا ہے۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید