• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں بہت کچھ درست کرنے کی ضرورت، ہر فرد کردار ادا کرے، گورنر سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ جیسے اعمال ہوں گے ویسے حکمران ہوں گے، ہم ملک کا نہیں سوچتے اس لیے معاشی اور سیاسی مسائل کا شکار ہیں، ہمیں اپنی سمت کا اندازہ نہیں، پاکستان کا پیغام امن کا پیغام ہے، اس ملک میں بہت کچھ درست کرنے کی ضرورت ہے اس کے لیے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ الدراسات الاسلامیہ گلشن اقبال میں پیغام پاکستان کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، کانفرنس سے میجر جنرل(ر) غلام قمر، جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر و مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن مفتی محمد یوسف کشمیری، جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے ناظم الاموراستاد ابو عبداللہ، مجلس وحدت المسلمین کے صدر علامہ صادق جعفری، معہد القرآن الکریم کے مدیر خلیل الرحمنٰ لکھوی، جامعہ ستاریہ الاسلامیہ کے نائب مدیر مفتی انس مدنی اور دیگر نے بھی خطاب کیا، گورنرسندھ نے کہا کہ ہم میں پاکستانیت ختم ہوچکی ، ہم قومیتوں میں تقسیم ہوچکے ہیں،سب سے پہلے اپنے اعمال درست کرنے ہوں گے،فیصلہ یہ کرنا ہے کہ ہم اچھی بات پر عمل کس قدر کرتے ہیں،بدقسمتی سے ہم ہر وقت پاکستان کی برائیاں کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں،ہم بہت کچھ بن گئےلیکن ایک اچھا انسان نہیں بنے،ملک چلانے والوں سے سو خامیاں ہوئی ہوں گی لیکن ہمیں مستقبل کے لیے درگزر کرنا ہوگا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید