• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو مقبوضہ علاقے میں یومِ جمہوریہ منانے کا حق نہیں: حریت کانفرنس

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بھارت کے یومِ جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیر میں یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے، یومِ سیاہ منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت کو مقبوضہ علاقے میں اپنا یومِ جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں۔

حریت کانفرنس نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔

حریت کانفرنس نے اپیل کی ہے کہ عالمی برادری بھارت کو مجبور کرے کہ کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دیا جائے، بھارت نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔

کے ایم ایس کے مطابق کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں کشمیری آج یومِ سیاہ منا رہے ہیں۔

حریت رہنماؤں کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ کشمیری اپنے گھروں، دکانوں اور دیگر عمارتوں پر سیاہ جھنڈے لہرائیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں اس موقع پر اہم سڑکیں خار دار تار لگا کر بند کر دی گئی ہیں جبکہ رکاوٹیں کھڑی کر کے ناکہ بندی بھی کر دی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید