• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا عثمان مختار اور نیمل خاور ایک بار پھر ساتھ نظر آئیں گے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈرامہ سیریل ’انا‘ سے شہرت حاصل کرنے والی عثمان مختار اور نیمل خاور خان کی جوڑی ایک بار پھر اسکرین پر نظر آنے کے لئے تیار ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر عثمان مختار نے نیمل خاور کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے نئے پروجیکٹ کا اعلان کیا ہے۔

ان تصاویر میں نیمل خاور کو سبز رنگ سویٹر جبکہ عثمان مختار کو سیاہ جیکٹ میں دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ری یونین! کچھ آ رہا ہے! دیکھتے رہے‘۔


یاد رہے اس سے قبل ان دونوں نے ڈرامہ سیریل ’انا‘ سے ناظرین کے دل جیت لیے تھے جس میں ہانیہ عامر اور شہزاد شیخ نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

ممکنہ طور پر اس نئے پروجیکٹ سے نیمل خاور 4 برس بعد اسکرین پر نظر آئیں گی جبکہ حال ہی میں عثمان مختار کی شارٹ ہارر فلم گلابو رانی نے بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید