• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹس کونسل کے زیر اہتمام جمعہ کو پاکستان یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام پاکستان یوتھ فیسٹیول میں اسپیشل چلڈرن فیسٹیول کا انعقاد جمعہ کے روز کیا جائے گا، جس میں مختلف اسکول اور کالجز کے بچے پینٹنگ، اداکاری، ڈانس اور گلوکاری میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔

23 جنوری سے مصوری، فوٹو گرافی، مضمون نویسی، کوئز اور تقریری مقابلوں میں حصہ لینے والے امیدواروں کے نتائج کا اعلان 27 جنوری کو کیا جائے گا، جبکہ شام 4 بجے میوزک کنسرٹ ہوگا جس میں AUJ بینڈ سمیت معروف گلوکار پرفارم کریں گے۔

پاکستان یوتھ فیسٹیول میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے شاندار بیٹ باکسنگ کرنے پر عبدالہادی کو 10ہزار روپے کیش انعام دینے کا اعلان کیا۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت دیگر شہروں کے نوجوان پاکستان یوتھ فیسٹیول میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، مصوری اور فوٹو گرافی کے مقابلوں میں جیتنے والے خوش نصیبوں کو 25 ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا۔

فیسٹیول میں Battle of The Bands، تقریر، اداکاری، گلوکاری انسٹرومنٹ کے مقابلے، فوٹو گرافی اور لائیو مصوری کے دو خصوصی مقابلے جبکہ تھیٹر کی ورکشاپ بھی ہوئی۔ 

صبح 10بجے سے آرٹس کونسل میں اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ کے علاوہ مختلف کیٹیگریز میں حصہ لینے والے امیدواروں کا رش لگ گیا، ہر طرف نوجوان نسل فیسٹیول سے لطف اندوز ہوتی رہی جبکہ رقص کے سیمی فائنل میں مختلف ڈانس گروپ اور امیدواروں کی سولو پرفارمنس نے فیسٹیول کو چار چاند لگا دیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید