• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیماڑی میں پراسرار بیماری 3 غیر قانونی فیکٹریاں سیل، 4 افراد گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کیماڑی کے علاقے میں پراسرار بیماری سے اموات کے بعد ڈپٹی کمشنر ضلع کیماڑی نے 3غیر قانونی فیکٹریوں کو سیل کرکے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے،ذرائع ڈپٹی کمشنر کے مطابق علاقہ مکینوں نے بتایا کہ فیکٹریوں سے نکلنے والے دھویں کے باعث ان کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے اور2 ہفتوں کے دوران بچوں سمیت 18 افراد پُراسرار بخار کے باعث انتقال کرچکے ہیں جس کے بعد علاقے میں میڈیکل کیمپ قائم کرکے متاثرہ افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں اور سیمپلز اکٹھے کئے جارہے ہیں۔ متاثرہ افراد میں سے زیادہ تر افراد کو سینے کے انفیکشن کی شکایات ہیں۔مکینوں کی شکایت پر علاقے کا دورہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہاں پر بڑی تعداد میں غیرقانونی فیکٹریاں قائم ہیں، جن میں پلاسٹک اور پتھر جلائے جاتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید