• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بروقت علاج سے گردے کی پتھری کا خاتمہ ممکن ہے،ڈاکٹر لیاقت علی

پشاور (جنگ نیوز)ممتاز یورالوجسٹ، محقق اور طبی ماہر تعلیم ڈاکٹر لیاقت علی نے رواں ماہ دو ملکی اور بین الاقوامی کانفرنسز میں شرکت کی اور خیبر پختونخوا کی نمائندگی کے فرائض سر انجام دیئے۔ اس سلسلے میں انہوں نے سب سے پہلے تھائی لینڈ کے شہر فوکٹ میں منعقدہ انٹرنیشنل یوروسمٹ میں حصہ لیا اوربنائن پروسٹیٹک ہائپر پلازیا(بی پی ایچ) کے موضوع پرلیکچر دیا۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان، خاص کر خیبر پختونخوا میں اس بیماری کی صورتحال پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پسماندہ اور ترقی پذیر ممالک میں اس کی روک تھام کیلئے عالمی سطح پر فوری اور دیرپا کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔ اسی طرح وہ حید رآباد میں منعقدہ فرسٹ اینول حیدر آباد یورالوجی کانفرنس میں بھی شریک ہوئے،جہاں انہوں نے گردے کی پتھری کے علاج کے جدید طریقوں سے متعلق لیکچر دیا۔ ان کا کہنا تھاکہ گردے کی پتھری کا مرض خیبر پختونخوا جیسے علاقوں میں بہت عام ہے اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ آگاہی، تعلیم اور بروقت تشخیص و علاج پر توجہ دی جائے تو کافی حد تک اس بیماری پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
پشاور سے مزید