• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل میٹ شاپس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، حلال فوڈ اتھارٹی

پشاور(وقائع نگار)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے یونیڈو کے اشتراک سے پشاور میں گوشت کے کاروبار سے وابستہ افراد کے لئے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبے بھر سے قصاب حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ورکشاپ میں ماڈل میٹ شاپ اور میٹ ویلیو چین میں بہتری کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ میٹ ویلیو چین گائیڈ لائن فالو کرنے سے کس طرح ان کے کاروبار میں بہتری لائی جاسکتی ہے، اور شہریوں کو معیاری و محفوظ گوشت کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی، شرکاء کو ماڈل میٹ شاپ کے حوالے سے بھی آگاہی دی گئی، اور بتایا گیا کہ صوبے میں معیاری گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ماڈل میٹ شاپس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ تقریب سے خطاب میں ڈائریکٹر ٹیکنکل ڈاکٹر عبدالستار شاہ کا کہنا تھا کہ فوڈ سیفٹی اتھارٹی صوبے میں شہریوں تک معیاری و محفوظ خوراک کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔ گوشت کے کاروبار میں بہتری لانے کے لئے یونیڈو کی مدد سے گائیڈ لائنز تیار کئے گئے ہیں، صوبے بھر سے قصائی حضرات کی تربیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق ماڈل میٹ شاپس متعارف کیے جارہے ہیں، جس سے عوام تک ملنے والی گوشت کا معیار بہتر ہوگا۔
پشاور سے مزید