• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت کی عملے کی غیر حاضری پر تشویش

پشاور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے عملے کے مقررہ وقت پر دفتر حاضرنہ ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عملے کو ساڑھے نو بجے تک متعلقہ سیکشن میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ اعلامیہ کے مطابق محکمے کے اعلیٰ حکام نے مقررہ وقت پر عملےکے غیر حاضررہنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور مقررہ وقت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہےبصورت دیگر کوتاہی کرنے والے عملے کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
پشاور سے مزید