• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیٹ یونیورسٹی میں ایم ڈی ایم بی بی ایس داخلوں بارے سیمینار

پشاور ( جنگ نیوز) یونیورسل سٹڈی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سٹیٹ یونیورسٹی آذربائیجان میں ایم ڈی، ایم بی بی ایس داخلوں بارے سیمینارکا انعقاد کیا گیا جس میں پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے بیرون ملک میڈیکل تعلیم کے خواہشمند طلبہ نے شرکت کی۔یونیورسل سٹڈی آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو سید مشرف شاہ بخاری نے طلبہ کو یونیورسٹی میں داخلے کے عمل، فیس سٹرکچر اور ادائیگی اور ذریعہ تعلیم بارے آگاہی دی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کے ساتھ مذکورہ یونیورسٹی تسلیم شدہ ہے، طلبہ کو ویزہ آسانی کے ساتھ مل جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیمینار کا مقصد کو مفت رہنمائی فراہم کرنا تھاتاکہ وہ آسانی کے ساتھ بیرون ملک میڈیکل کی تعلیم حاصل کر سکے۔ طلبہ نے سیمینار کو مفید قرار دیا اور یونیورسٹی میں داخلے لینے میں دلچسپی ظاہر کی۔ سیمینار میں طلبہ کے ویزہ، فیس سٹرکچر بارے سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے۔
پشاور سے مزید