• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ آسٹریلیا میں ریلیز

فائل فوتو
فائل فوتو

پاکستان شوبز اندسٹری کی خوب رو اداکارہ سجل علی کی پہلی بین الاقوامی فلم  ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ کو آسٹریلیا میں ریلیز کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیکھر کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی اس کلاسک رومانٹک کامیڈی فلم کو دنیا بھر میں مرحلہ وار پیش کیا جائے گا۔

تاہم جمائما گولڈ اسمتھ کی اس فلم کا پریمیئر 24 جنوری کو سڈنی میں ہوا اور اسے گزشتہ روز آسٹریلیا بھر کے سنیما گھروں میں پیش کردیا گیا۔



واضح رہے کہ اس فلم کو 24 فروری 2023 کو برطانیہ کے سنیما گھروں میں پیش کیا جائے گا جبکہ پاکستان میں یہ فلم مارچ کے پہلے ہفتے میں ریلیز کیا جائے گا۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس فلم کو بھارت میں بھی ریلیز کیا جائے گا تاہم انہوں نے اس کی تاریخ کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا۔

فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ کو دنیا بھر میں ریلیز کرنے سے قبل مختلف فلم فیسٹیولز میں پیش کیا جاچکا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید