• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر غوری اور رضا ہارون کی ملکی سیاست میں واپسی کے اشارے

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے دو سابق سنیئر رہنماؤں کی سابق وفاقی وزیر بابر غوری اور سابق صوبائی وزیر سندھ رضا ہارون کی پاکستان کی سیاست میں واپسی کے اشارے ملنا شروع ہوگئے ہیں، جمعے کو سندھ ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور ہونے کے بعد توقع ہے کہ بابر غوری 30جنوری کو پاکستان پہنچ رہے ہیں، اطلاعات ہے کہ وہ وطن واپسی پر ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے، وہ کراچی کی سیاست میں ایک بار پھر فعال کردار ادا کرنے کے خواہش مند ہیں، دوسری جانب ایک اور سنیئر رہنما رضا ہارون جو ایم کیو ایم سے ناراض ہوکر پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہوگئے تھے بعد میں وہ اس جماعت کو بھی خیر باد کرکے بیرون ملک چلے گئے تھے، ان کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ایم کیو ایم میں واپسی کے بجائے مسلم لیگ ن سے اپنی سیاست کو فعال کرنا چاہتے ہیں، جن سے مسلم لیگ کی قیادت نے لندن میں نہ صرف رابطہ کیا ہے بلکہ ان سے وفاقی وزیر سعد رفیق نے بھی لندن میںملاقات کی ہے،سعد رفیق نے کہا ہے کہ انہوں نے رضا ہارون سے ملاقات سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کے سر براہ ڈاکٹر خالد مقبول سے بھی بات چیت کی تھی، وفاقی وزیر ایاز صادق نے بھی رضا ہارون سے فون پر بات کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید