• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان غیر ملکی ایجنڈوں پر مصروف عمل ہے ، سینیٹرروبینہ خالد

پشاور (لیڈی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صوبائی صدر سینیٹرروبینہ خالدنے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی ایم این ایزکے مزید استعفے منظور کر کے عمران خان کے خوابوں پر پانی پھیر دیا پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل احمقانہ فیصلے تھے پہلے دن سے عمران خان غیر ملکی ایجنڈوں پر مصروف عمل ہے جن کی خواہش اور پالیسیاں ملک کے ٹکڑے ہو جائیں لیکن کسی بھی طرح سے ان کو حکومت مل جائے، اقتدار کے نشے نے ان کو پاگل بنا دیا اب یہ بھول جائیں کہ 2018 کی طرح عوام کو پھر بے وقوف بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پشاوراندرون شہرکے مختلف یونین کونسلزمیں کارنرزمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیاروبینہ خالد نے کہاکہ پی ٹی آئی کے چار سالہ دور اقتدار میں ملک کی معیشت کی بر بادی اور مہنگائی وبے روزگاری کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں اب جبکہ ملک ترقی کی راہ پے گامزن ہو چکا ہے یہ ملک دشمن لوگ نہیں چاہتے کہ ہمارا ملک ترقی کرے اور اس کی عوام خوشحال ہو۔انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان نے پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحلیل کر کے اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارا ہے اور اب وہ دوبارہ مرکز یا صوبے میں حکمرانی کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں دس سال میں 350 ڈیمز بن سکے، نہ صوبے کی معیشت خود انحصاری کی منزل حاصل کر سکی۔ دس سال بعد پی ٹی آئی سے نجات ہوئی ہے تو صوبے کے پاس تنخواہوں اور پنشن کے پیسے بھی موجود نہیں وفاقی، پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں اتنے سال میں پی ٹی آئی کوئی ایک بڑا منصوبہ بھی نہ بنا سکی خیبر پختونخواہ میں بی آرٹی عمران خان کی کرپشن کا زندہ نمونہ ہے۔
پشاور سے مزید