• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈس موٹرز کمپنی نے 2 ہفتے میں دوسری مرتبہ گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈالر کی قیمت میں اضافے کا نتیجہ،انڈس موٹرز کمپنی نے 2ہفتے میں دوسری مرتبہ گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں ،کمپنی کی جانب سے ڈیلرز کو آگاہ کیا گیا ہے کہ 12جنوری کے بعد کی بکنگ پر نئی قیمت کا اطلاق ہو گا،کمپنی نے گاڑیوں کے مختلف ماڈلز پر 2لاکھ 60ہزار سے 11لاکھ 60ہزار روپے تک کا اضافہ کیا ہے ،کمپنی کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کی بے یقنی اور ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ناگزیر تھا، دریں اثنا دیگر آٹو مینوفیکچرز سوزوکی اور ہنڈا نے بھی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا ہے ،دونوں کمپنیوں نے اپنے ڈیلزر کو آگاہ کیا ہے کہ جلد نئی قیمتیں جاری کر دی جائیں گی ۔

اہم خبریں سے مزید