ایران کے شمال مغربی حصے میں ترکیے کی سرحد کے قریب شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق زلزلے کی شدت5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 300 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز ایران کے شہر خوی کے قریب تھا۔
ایرانی ایمرجنسی ٹیم کے اہلکار کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ کچھ علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
ایرانی ایمرجنسی ٹیم کے اہلکار نے یہ بھی بتایا ہے کہ زلزلے کے باعث کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے۔