اسلام آباد پولیس تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو لے کر لاہور روانہ ہو گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاہور میں فواد چوہدری کا فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فارنزک لیبارٹری میں فواد چوہدری کا وائس میچ بھی کیا جائے گا۔
فواد چوہدری کو گزشتہ روز 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے شام 6 بجے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فواد چوہدری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔