• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول مہنگا کرکے مریم کو ڈار نے سلامی دی، پرویز الہٰی

لاہور(جنگ نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ پیٹرول مہنگاکرکے مریم کو ڈار نے سلامی دی، مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا، حکومت کو انتقامی کارروائیوں سے فرصت نہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کریڈٹ نواز شریف اور مریم نواز کو جاتا ہے۔انہوں نے کاکہا مریم نواز کی واپسی پر قوم کو 35 روپے فی لیٹر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی اسحاق ڈالر نے سلامی دی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا، حکومت کو انتقامی کارروائیوں سے فرصت نہیں، محسن نقوی کی حکومت میں بے روزگاری میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید