• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توقع ہے دوسرے ممالک روس کیساتھ تعلقات میں مداخلت نہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے توقع ظاہر کی ہے کہ دوسرے ممالک روس کے ساتھ باہمی تعلقات میں مداخلت نہیں کریں گے۔

ماسکو میں روسی ہم منصب سرگئی لاروف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون پر بات چیت میں مثبت پیشرفت کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، روس سے توانائی کے شعبے میں مثبت بات چیت ہوئی ہے۔

اس موقع پر میزبان روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے، پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے بھرپور تعاون کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر جانبدارانہ پوزیشن کے حوالے سے پاکستان کا موقف قابل تحسین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان اور روس اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔

قومی خبریں سے مزید