• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ: تاندہ ڈیم سے مزید 13 لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق بچوں کی تعداد 30 ہوگئی

کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں ڈوبنے والے مزید 13بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر کےمطابق جاں بحق بچوں کی تعداد 30 ہوگئی۔ کشتی میں 40 کےقریب لوگ سوار تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ مدرسہ کے معلم اور ملاح سمیت مزید کچھ بچوں کی تلاش جاری ہے جبکہ 6 بچوں کو بچا لیا گیا تھا۔

مختلف علاقوں میں کچھ بچوں کی نماز جنازہ اور تدفین کردی گئی۔ ریسکیو آپریشن اندھیرے کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔

کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے بچوں کی تلاش کےلیے ریکسیو آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا۔

ڈپٹی کمشنر فرقان اشرف کے مطابق آپریشن میں پاک فوج، نیوی، ریسکیو اور مقامی غوطہ خوروں نے حصہ لیا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران دوسرے روز بھی 19 لاشیں نکال لی گئیں۔

گذشتہ روز 11 لاشیں نکال لی گئی تھیں۔ جن کی نمازجنازہ گاؤں میرباش خیل اور دیگر علاقوں میں ادا کر دی گئی۔ 

نماز جنازہ میں عسکری حکام، ڈی آئی جی پولیس، ڈپٹی کمشنر سمیت ضلعی انتطامیہ اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بچوں کی تدفین قریبی گاؤں سلیمان تالاب اور دیگر قریبی علاقوں میں کردی گئی۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ محمد ریاض شہید میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ کشتی بان اور محمکہ ایریگیشن کے ایکس ای این کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید