تہران (اے ایف پی) ایران نے ڈرون حملے پر یو کرین کے صدر ولوڈیمیر زیلسنکی کے مشیر میخائلو پوڈولپاک کے تبصرے پر اس کے ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا اور ریمارکس کو متعصبانہ قرار دیا۔ یوکرین کے صدارتی مشیر رات کے وقت ایک فوجی تنصیب پر ہونے والے ڈرون حملے پر تبصرہ کررہے تھے۔ ایران کی وزارت خارجہ نے اس کی فوری وضاحت طلب کی ہے۔