• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتہ وار بازاروں میں صفائی سکیورٹی اور لائٹس انتظامات کے جائزہ کیلئے ڈپٹی کمشنر کا دورہ

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے ہفتہ وار بازاروں میں صفائی ، سکیورٹی اور لائٹس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے جی نائن، جی الیون اور جی سکس کے اتوار بازاروں کا دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈائریکٹر ڈی ایم اے، سی ڈی اے، ایم سی آئی و دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر نے بازاروں میں انتطامات کا جائزہ لیا اور بازار کے انچارج کو ہدایات جاری کی کہ مین روڈ پر ریڑھیاں نہ کھڑی کی جائیں ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ، صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ۔
اسلام آباد سے مزید