• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھوڑ، پی او ایل کے سکول سے 6 خواتین ٹیچرز کو بغیر پیشگی نوٹس نوکری سے فارغ

اسلام آباد (عاطف شیرازی) پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ (پی او ایل) کھوڑ کمپنی کے سکول سے 6 خواتین ٹیچرز کو مبینہ طور پر بغیر پیشگی نوٹس نوکری سے فارغ کر دیا گیا،ذرائع کے مطابق اساتذہ کو بیک جنبشِ قلم فارغ کر عید کی خوشیاں چھین لی گئی ۔عید سے قبل اس اقدام پر متاثرہ اساتذہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام اور وفاقی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق نوکری سے نکالی گئی خواتین اساتذہ کی درخواست پی او ایل کے مرکزی دفتر تک پہنچ گئی ہے جبکہ کمپنی کی اعلیٰ انتظامیہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیلئے فیلڈ مینجر ظہیر الدین بابر کو کھوڑ بھجوا دیا ہے۔ متاثرہ خواتین ٹیچرز کا کہنا ہے کہ وہ غریب گھرانوں سے تعلق رکھتی ہیں اور گزشتہ 10 برس سے سکول میں خدمات انجام دے رہی تھیں مگر بغیر کسی وجہ اور پیشگی اطلاع کے انہیں نوکریوں سے فارغ کردیا گیا۔ ان کا مؤقف ہے کہ صرف فنڈز کی کمی کا بہانہ بنا کر پرنسپل نے زبردستی ٹرمینیشن لیٹرز پر دستخط کروائے اور دورانِ کلاس بلا کر ملازمت ختم کرنے سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بغیر کسی وجہ کے برطرفی کا نوٹس لیا جائے اور انہیں فوری طور پر بحال کیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید